پرویزالہی بازیابی کیس کی سماعت کرنےوالا لاہور ہائیکورٹ کا بنچ تبدیل،جسٹس امجد رفیق کو ملتان بنچ بھیج دیا گیا
یوتھ ویژن نیوز : چوہدری پرویز الہی کو کل پیش کرنے کا حکم دینے والے جج کو تبدیل کر کے پرویز الہی کی بازیابی کا کیس کل کی کازلسٹ سے نکال دیا گیا، جسٹس امجد رفیق کل سے لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر کیسز کی سماعت نہیں کریں گے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق کل سے ملتان بینچ میں کیسز کی سماعت کریں گے.
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس امجدرفیق کا ٹرانسفر کر دیا گیا۔نئے روسٹرکےمطابق 28 اکتوبر تک ملتان بینچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔
Load/Hide Comments