حریم شاہ کی اپنے شوہر کی بازیابی کیلئے آئی ایس ائی سے مدد کی درخواست

hareem shah

پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے شوہر بلال شاہ کو کراچی سے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اغوا کیا۔ جس کی بازیابی کیلئے حریم شاہ نے فوج کے ادراے ائی ایس ائی سے مدد کی درخواست کی ہے

حریم شاہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ شوہر بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے،وہ کراچی پہنچے تو انہیں اغوا کرلیاگیا۔اغوا کے عینی شاہدین کے مطابق ڈالے میں آئے افراد بلال کو اٹھاکر لے گئے۔

حریم شاہ کے جاری بیان کے مطابق حریم شاہ نے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم میرے شوہر بلال شاہ کے اغوا میں کون لوگ ملوث ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہے میرے شوہر کو بازیاب کرایا جائے۔ میرے شوہر کا کسی قسم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، شوہر کی بازیابی کیلئے کورٹ میں پٹیشن بھی جمع کرادی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes