نگران وزیراعلی کا نئےعدالتی سال کےآغاز پرنیک خواہشات کا اظہار
یوتھ ویژن نیوز : نگران وزیراعلی کا نئے عدالتی سال کے آغاز پر نیک خواہشات،دعاگو ہوں کہ نیا عدالتی سال انصاف کے طلبگاروں کے لئے خوش آئند ثابت ہو،محسن نقوی
یہ بھی پڑھیں:نگران کابینہ کا انتخابات کی تاریخ سےکوئی تعلق نہیں،الیکشن کمیشن جو تاریخ دے گا اس میں معاونت کریں گے،مرتضی سولنگی
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نئے عدالتی سال کے آغاز پر تہنیتی پیغام میں عدالت عالیہ کے لئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ توقع ہے کہ نئے سال میں انصاف کا بول بالا ہوگا۔ چیف جسٹس لاہو رہائی کورٹ اوران کے عدالتی رفقاء کار نئے عدالتی سال میں بھی انصاف کی روایات کا پرچم سربلند کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اپیکا وا گیگا کا 5 ستمبر سےاحتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ دعا گو ہو ں کہ نیا عدالتی سال انصاف کے طلبگاروں کے لئے خوش آئند ثابت ہو۔ وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ عدل و انصاف حکم الٰہی او رسنت نبویؐ ہے۔نئے عدالتی سال میں مظلوموں کے لئے انصاف کی فراہمی کاسلسلہ شدومد سے جاری رہے گا۔