پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمران خان کے متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ پر ایف آئی اے کی تحقیقات پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی راہ ہموار، سی اے اے کی اہم بات چیت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کر دی وزیر اعظم شہباز شریف نے 20 پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کر دیے حکومت آئینی ترامیم کے لیے تیار، دو تہائی اکثریت کا دعویٰ وفاقی حکومت کا سندھ کی سڑکوں کی بحالی کے لیے فنڈز کی فراہمی کا اعلان معاشی بہتری کے اشارے حکومتی درست پالیسیوں کی گواہی دیتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف وزیر اطلاعات کا گنڈاپور کی توہین آمیز تقریر کی مذمت، صحافیوں کا پی ٹی آئی سے معافی کا مطالبہ بلاول بھٹو کا نیا میثاق جمہوریت کا مطالبہ، سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کی دعوت شاہ رخ خان اور سہانا خان کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ جنوری 2025 سے شروع ہوگی

نگران کابینہ کا انتخابات کی تاریخ سےکوئی تعلق نہیں،الیکشن کمیشن جو تاریخ دے گا اس میں معاونت کریں گے،مرتضی سولنگی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگران وفاقی کابینہ کا انتخابات کی تاریخ سے کوئی تعلق نہیں، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے، الیکشن کمیشن جو بھی تاریخ دے گا اس میں معاونت کریں گے۔

ہماری قانونی و آئینی ذمہ داری ہے کہ الیکشن کمیشن کو آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام وسائل فراہم کریں۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری کی منظوری دی گئی، اگر یہ نوٹیفائی نہیں ہوتی تو حلقہ بندیوں پر معاملہ بھی نہ جاتا۔

ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں، الیکشن کمیشن جو بھی تاریخ دے گا ہم اس میں معاونت کریں گے، یہ ہماری آئینی و قانونی ذمہ داری ہے کہ الیکشن کمیشن کو تمام وسائل فراہم کریں اور ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کرانے کا پورا نظام الاوقات جاری کیا ہے، الیکشن ایکٹ کے تحت تمام جماعتوں کو 54 دن دینا ہوتے ہیں، اس کے برعکس بھی فیصلہ کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے، کسی اور کا یہ اختیار نہیں۔

بجلی کے بلوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں آج کچھ تجاویز زیر غور آئیں جن میں سے کچھ پر فیصلے کئے ہیں، کچھ ایسے فیصلے ہیں جن پر عمل درآمد کے لئے آئی ایم ایف کو آن بورڈ لینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آئی ایم ایف سے رابطے میں ہیں، پرائمری سرپلس اور سرکلر ڈیٹ کو متاثر کئے بغیر کچھ فیصلے کر رہے ہیں، چند گھنٹے میں آئی ایم ایف کو آن بورڈ لے کر بجلی بلز سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ جس حالت میں ہمیں حکومت ملی ہے اس سے بہتر حالت میں دے کر جائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com