امریکی تجزیہ کار نے یوکرین کے صدر کا جلد ملک سے فرار ہوجانے کا دعوی کر دیا
امریکی تجزیہ کار نے کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جلد ملک سے فرار ہوجائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے سابق مشیر ‘ڈگلس میک گریگور’ نے یوکرین کی جنگ کے مستقبل کے تناظر کے تجزیے میں کہا ہے کہ روسی افواج کے ساتھ تنازع میں یوکرینی فوج کی متوقع شکست کے پیش نظر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی ملک سے فرار ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹویوٹا کار سازکمپنی کی 14 میں 12 فیکٹریاں بند ہوگئیں
امریکی وزارت دفاع کے سابق سینئر مشیر کا کہنا ہے کہ جلد ہی یوکرینی صدررائے عامہ سے چھپ جائیں گے اور لاکھوں ڈالر چوری کرکے لیتھوانیا، میامی یا قبرص فرار ہو جائیں گے۔میک گریگر نے کہا کہ میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ جب روسی فوج یوکرین کی فوج پر کچلنے والے حملے شروع کرے گی، تو یوکرین کے صدر فوراً فرار ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ 24 فروری 2022ء کو یوکرین کیخلاف روس نے جنگ کا آغاز کر دیا تھا