عام انتخابات 90 روزمیں کروانےکیلئے جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

یوتھ ویژن نیوز : ملک میں بھر میں 90 روز کے اندر عام ا انتخابات کرانے کا معاملہ پر جماعت اسلامی نے بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اپنے وکیل کے توسط سے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ آئین کے مطابق 90 روز کے اندر انتخابات کرانے کا حکم جاری کرے۔ اور درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سائفر کمشدگی کیس:عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ، نوٹفیکیشن جاری
جماعت اسلامی کی دائر درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ عام انتخابات سے متعلقہ تمام اداروں کو ہدایت جارے کرے کہ وہ عام انتخابات کروانے میں الیکشن کمیشن کی معاونت کریں۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں نگران حکومت کو آئین کے مطابق الیکشن میں معاونت کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
جماعت اسلامی کی درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت اور صوبائی نگران حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کے ترجمان نے اپنے بیان میں درائر درخواست کی تصدیق کی ہے کہ جبکہ جماعت اسلامی نے 90 روز میں الیکشن کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔ ہے