سانحہ APS کے شہداءکی یاد میں بھاولنگر کے تعلیمی اداروں اور بلدیہ ہال میں دعائیہ تقربیات

f1213145 8924 47ca 8c9c f4f0cfbee316

بہاولنگر (ملک صفدر ضیاء سے ) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور 16دسمبرکے شہداء کی یاد میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں اور بلدیہ ہال میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔دعائیہ تقریبات میں سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا.

0fd72f45 11c5 4416 9b30 8201f3f82eb9

اس مو قع پرڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کا خون اور قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ننھے شہیدوں کے خون سے امن کا سورج چمکے گا آج کے دن ہم عہد کریں کہ اپنی تعلیم پر پوری توجہ دیں گے تاکہ دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے سے علم کی پھیلتی روشنی کو روک نہیں سکتے اور نہ ہی ہمارے پُر عزم طلبہ و طالبات ان سے ڈرتے ہیں۔تمام تعلیمی اداروں میں ملک و قوم کی سلامتی اور شہداء کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ڈسٹر کٹ پو لیس أفیسر محمد ظفر بزدار کے ہمراہ رفیق شاہ چوک بہاول نگر گئے. اس موقع سول سوسائٹی کے نمائندگان، مختلف محکموں کے افسران و عملہ اور ایپکا کے نمائندگان موجود تھے جہاں شہداء کی تصویروں کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں اور پھول رکھے گئے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں