پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے کیسز کی سماعت کرنے والے 53 سےزاہد ججز کے ٹرانسفر ہوگئے
یوتھ ویژن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے کیسز کی سماعت کرنے والے 53 ججز کے ٹرانسفر ہوگئے
9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں نئی دفعات شامل کرنے پر ڈاکٹر یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ سمیت 68ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر بھجوانے والے جج اعجاز احمد بٹر سمیت 53ججز کو تبدیل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد پنجاب میں اہم کیسز کی سماعت کرنیوالے 53ججز کو ٹرانسفر کر دیا گیا رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان سعید کو بھی ٹرانسفرکر کے سیشن جج ملتان تعینات کردیا گیا۔ سیشن جج فیصل آباد خالد بشیر کو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا۔
سیشن جج لاہور تنویر اکبر کو تبدیل کرکے لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی کیس منیجمنٹ تعینات کردیا۔ سیشن جج قصور قیصر نذیر بٹ کو تبدیل کرکے سیشن جج لاہور تعینات کرنے کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا۔
اسی طرح لاہور میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرنے اور 9مئی کے کیسز میں نئی دفعات شامل کرنے پر ڈاکٹر یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ سمیت 68ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر بھجوانے والے جج اعجاز احمد بٹر کو تبدیل کرکے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی جب کہ شہباز شریف فیملی کو سولہ ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس سے بری کرنے والے جج بخت فخر بہزاد کو تبدیل کردیا گیا۔
بینکنگ کورٹ کے جج بخت فخر بہزاد کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ آشیانہ کیس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج ساجد علی کو بھی ٹرنسفر کر دیا گیا مشکوک ٹرانکسزیکشن کیس میں پرویز الہی کی ضمانت منظور کرنے والے گوندل کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدرمیں اضافہ، روپیہ مزید کمزورہوگیا
رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے والے اے ٹی سی کے جج رانا زاہد محمود کو بھی ٹرنسفر کر دیا اپنے عہدوں سے ٹرنسفر ہونے والے مجموعی طور پر 53ججز کو نئے اضلاع میں 4ستمبر تک چارج لینے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔