توشہ خانہ کیس:اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کی سزا معطل کردی

یوتھ ویژن نیوز : توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی سزا کوکعدم قرار دے دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ روز محفوظ کیا ہوا فیصلہ سناتے ہوئےٹرائل کورٹ کے فیصلے کو معطل کرکے چیرمیں پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس وقت مختصر فیصلہ سنایا ہے جبکہ کیس کا تفصیلی تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیرمین پی ٹی ائی عمران خان کی سزا کیخلاف درخواست پر سماعت کل مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفظوط کیا گیا تھا ۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈویژن بینچ کا حصہ تھے۔