توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو رہائی ملے گی یا نہیں,فیصلہ کل 11بجےسنایا جائے گا
یوتھ ویژن نیوز: توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کو رہائی ملے گی یا نہیں؟ فیصلہ کل 11۔30 بجے سنایا جائے گا
اہم کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آمید ہے آج تو سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ ہو جائے گا۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کل 11 بجے دن سنانے کا وقت مقر کر دیا
یہ بھی پڑھیں: عوامی ردعمل کا خوف،میٹرریڈرزکاریڈنگ کےلیے جانےسےانکار
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیرمین پاکستا تحریک انصاف عمران خان کی سزا معطلی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کی ۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری بھی ڈویژن بینچ کا حصہ تھے
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے لطیف کھوسہ بطور عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وکیل خواجہ حارث پیش ہوئے۔
بیرسٹر علی ظفر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی استدعا کی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ آج چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سزا معطلی پر فیصلہ کردیں گے۔