ڈالر کی قدرمیں اضافہ، روپیہ مزید کمزورہوگیا

یوتھ ویژن نیوز : روان ماں کے آخری کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی روپیہ مزید کمزور ہوگیا جبکہ ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
سٹیٹ بینک آف پاسکتان کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر مزید 1روپے مہنگا ہو کر 301سے بڑھ کر 302روپے پر بند ہوا ۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1کی قدر میں اضاف ہوا جس کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ میں 315روپے پربند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ ذخائرکودوبارہ ریورس گئیر لگ گیا،زخائر میں بڑی کمی ہوگئی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں روان ماہ کے آخری کاروباری ہفتے کے پہلے دن کے اختتام پراسٹاک مارکیٹ میں 192 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جبکہ 100 انڈیکس 47 ہزار 478 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 6 ارب روپے مالیت کے 18 کروڑ حصص کا لین داین ہوا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 202 کمپنیوں کے حصص میں کمی دیکھنے میںآئی جبکہ 90 کمپنیوں کےشئیر حصص میں اضافہ ہوا۔