ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان
یوتھ ویژن نیوز: ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف دھوپ کی شدت تیز تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور ملحقہ سیاحتی مقامات پر مطلع ابر آلود رات گئے بالائی مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا پاکستان کے بیشتر جنوبی اور میدانی علاقوں بشمول ساحلی پٹی پر موسم خشک۔
ہہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی مفت بجلی، پاورڈویژن نےاونٹ کےمنہ میں زیرہ بنا دیا،رپورٹ جاری
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی مشرقی پنجاب، کوہ سلیمان سے ملحقہ جنوب مغربی پنجاب کے بعض علاقوں، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور ملحقہ سیاحتی مقامات پر گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ملک کے دیگر تمام علاقوں بشمول ساحلی پٹی پر موسم خشک رہنے کا امکان۔
Load/Hide Comments