بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف احتجاج،سول سوسائیٹی کے چارمطالبات سامنے آگئے
یوتھ ویژن نیوز : بجلی کے بلوں میں اضافے کے بعد حالیہ جاری تحریک نے روز پکڑلیا ہے کراچی کے تاجروں کی طرف سےاحتجاج کی کال میں ملک بھر سے عوام نے شامل ہونا شروع کر دیا ہے ،سول سوسائٹی بھی اس احتجاج میں شامل ہوگئی ہے اور اس نے بالکل واضح طور پر صرف چار مطالبات رکھیں
یہ بھی پڑھیں: بروقت انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری
پہلا یہ کہ کسی بھی سرکاری ادارے یا کسی بھی سرکاری شخصیت کو فری بجلی کسی بھی صورت میں نہ ملے، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔ تنخواہ جو بھی بڑھانی ہے بڑھائیں لیکن بجلی کا بل سب کو دینا پڑے۔
دوسرا اور سب سے اہم مطالبہ یہ کہ بجلی کے بل میں سوائے بجلی کی قیمت کے کوئی بھی ٹیکس شامل نہ ہو۔ دنیا جہان کے فضول ٹیکسز بجلی کے بل میں شامل کیے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی قیمت سے کہیں زیادہ ٹٰیکس لگے ہوئے ہیں۔ انھیں فی الفور ختم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بھاری بلوں سے نجات کیسے ممکن …
تیسرا مطالبہ یہ کہ بجلی کے یونٹ کی قیمت بس اسی بل میں وصول کی جائے۔ فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر اگلے مہینوں میں پھر سے ظلم نہ کیا جائے۔
چوتھا مطالبہ یہ کہ میٹر ریڈنگ والی ایپ کو بل کے ساتھ ڈائریکٹ کونیکٹ کیا جائے اور جس وقت اور تاریخ کی ریڈنگ کی تصویر ہو وہی بل پر بھی آئے۔ جان بوجھ کر لیٹ کرنے کی اجازت نہ دی جائے تاکہ ایک دو یونٹ اوپر کر کے بل بڑھانے والا ظلم نہ ہو سکے۔