سرکاری ملازمین کی مفت بجلی، پاورڈویژن نےاونٹ کےمنہ میں زیرہ بنا دیا،رپورٹ جاری

یوتھ ویژن نیوز : سرکاری ملازمین مفت بجلی کتنی استعمال کرتے ہیں؟پاور ڈویژن نے حکومت کو ماموں بنا دیا
نگران کابینہ نے گریڈ 17 سے21 تک کےسرکاری افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنےکی تجویز دی تھی تاکہ مفت بجلی کے استعمال کا خاتمہ مکمن ہوسکےلیکن یہ ساری کہانی اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق صرف سرکاری ملازمین ماہانہ بنیاد پر 34 کروڑ یونٹ مفت بجلی استعمال کرتے ہیں، جبکہ گریڈ 17سے21 کے سرکاری ملازمین کو 70 لاکھ یونٹس ماہانہ مفت بجلی دی جاتی ہے ، گریڈ17 سے21 تک سرکاری ملازمین مفت بجلی استعمال کرنےوالوں کی تعداد 15،971 ہے۔
زرایع نے بتایا ہے کہ سرکاری دستاویزات کے مطابق پندرہ ہزار ملازمین کی مفت بجلی ختم کرنے سے بھی عوام کیلئے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا ،جب تک تمام سرکاری ملازمین کی یہ سہولت ختم نہیں کی جاتی،گریڈ ا سے 16 تک کےسرکاری و دیگر ملازمین 33 کروڑیونٹ ماہانہ مفت بجلی استعمال کررہے ہیں جن کا بل عوام پر عائد ٹیکس کی صورت میں پڑتا ہے ۔
گریڈ1 تا 16 تک مفت بجلی استعمال کرنےوالے سرکاری ملازمین کی تعداد1 لاکھ 73 ہزار200 ہے جبکہ ،گریڈ1 تا 16 تک کے سرکاری ملازمین سالانہ 10 ارب کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں ،اس ہی طرح گریڈ 17 تا 21 کے سرکاری ملازمین سالانہ 1 ارب 25 کروڑکی بجلی مفت کی سہولت استعمال کرتے ہیں
یہ بھی پڑھیں: موٹروے سےسفرکرنےوالوں کیلئےبُری خبر
دستاویز کے مطابق گریڈ1سے16کے ملازمین ماہانہ 76کروڑ43لاکھ روپے کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں ،گریڈ 17سے 21تک ملازمین کی مفت بجلی ختم کرنے سے ماہانہ 19کروڑ روپے بچت ہوگی ،مفت بجلی یونٹ ختم کرکے مخصوص رقم تنخواہ میں شامل کرنے سے یہ فرق اور کم ہوجائےگا۔