قومی امن کمیٹی براے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق بھاولپور کا سانحہ APS کے شہدا کو خراج تحسین
بھاولپور(فصیح جمیل سے ) بھاولپور پریس کلب بھاولپور میں قومی امن کمیٹی براے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق بھاولپور کی طرف سے سانحہ APS کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کرنے کی تقریب ہوئ۔
تقریب میں ڈویژنل چیئرمین انصر کمبوہ،تحیصل صدر ڈاکٹر نوید محسن چوہان ،ضلعی چیئرمین ایڈووکیٹ حافظ مظفر کریم،سٹی چیئرمین ذین العابدین چوہدری،میڈم قیصرہ حنیف ضلعی صدر وومن ونگ،ایڈووکیٹ میڈم زاہدہ سراج ڈویژنل کوآرڈینٹر وومن ونگ،ضلعی کوآرڈینٹر لائرز ونگ ایڈووکیٹ فصیح جمیعل،تحصیل وائس چیئرمین سید طاہر رضا، ضلعی صدر مینارٹی پاسٹر پطرس نواب ،تحصیل GS شہزاد حسین،تحصیل آرگنائزر بلال حسین،کوآرڈینٹرز تحصیل فہیم حسین،رانا وقار،سجاد حسین، سیکرٹری انفارمیشن شاہ زیب رضا چوہان سمیت تحصیل و ضلع کے تمام عہدے داران نے شرکت کی اور تقریب میں ضلعی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم بھاولپور سید سنکدر شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب کے شرکا کا کہنا تھا کہ سانحہ APS ملک پاکستان کا سیاہ ترین دن تھا جس دن ملک اور امن دشمنوں نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوے ننھے پھولوں کو درسگاہ میں جا کر نشانہ بنایا ہم سانحہ کے شہدا بچوں کے والدین کے ساتھ ہیں اور ہم یہ دن کبھی نہی بولیں گے جس دن مستقبل کے معماروں نے اپنا خون دے کر عرض وطن کے دشمنوں کو نیست و نبود کر دیا اختتام میں شہدا کی بلند درجات اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی طور پر دعا کروائ گئ۔