مہنگی بجلی کے خلاف عوامی احتجاج بے سود، حکومت نےبجلی بم گرانےکی تیاری کرلی
یوتھ ویژن نیوز : ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں اور دوسری طرف نیپرا نے حکومت نےجولائی 2023 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی اجازات مانگ لی ۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ جولائی 2023 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی منظوری دی جائے ،نیپرا رواں ماہ سی پی پی اے کی درخواست پر 30 اگست کو سماعت کرےکر فیصلہ کرے گی ۔
اس سے قبل بھی جون 2023 میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 81 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیا گیا ،راواں سال ماۃ جون میں کےالیکٹرک کیلئے ایف سی اے 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ بڑھایا گیا ہے۔
اسی سال مئی 2023 کےمہینے میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافی بھی وصول کیا گیا ہے،مئی میں کےالیکٹرک کیلئے ایف سی اے 1 روپے 44 پیسے فی یونٹ بڑھایا گیا ۔
اپریل 2023 میں ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 60 پیسے فی یونٹ اضافی وصولی کی گئی ،اپریل میں کےالیکٹرک کیلئے ایف سی اے 4 پیسے فی یونٹ بڑھایا گیا ۔
مارچ 2023 میں ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافی وصولی کی گئی ،مارچ میں کےالیکٹرک کیلئے ایف سی اے 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ بڑھایا گیا ۔
فروری 2023 میں سرکاری ڈسکوز کے ایف سی اے میں 0.0006 پیسے کی کمی کی گئی،فروری میں کےالیکٹرک کیلئے ایف سی اے 57 پیسے فی یونٹ بڑھایا گیا ہے۔
واضع رہے کہ کچھ دن پہلے بھی نیپرا نے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔مالی سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی جس میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی تھی