موٹروے سےسفرکرنےوالوں کیلئےبُری خبر
یوتھ ویژن نیوز : نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے لاہو ر اسلام آباد موٹروے (ایم 2) پر ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ کر دیا۔
این ایچ اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹول ٹیکس میں کیا گیا اضافہ 25اگست 2023ءسے 26اگست 2024ءتک نافذ العمل ہوگا۔
اضافہ شدہ ٹول ٹیکس ریٹ کے مطابق کار، جیب اور پک اپ کو فی کلومیٹر 3.07روپے ٹول ٹیکس دینا ہو گا ، جو ایم ٹو پر مجموعی طور پر 1100روپے ہو گا۔ ویگن کو 5.15روپے فی کلومیٹر ٹوٹل 1ہزار 840روپے بنتے ہیں، کوسٹر کو 7.22روپے فی کلومیٹر اور مجموعی طور پر 2ہزار 590روپے ٹول ٹیکس دینا ہو گا۔
کوچ سے 10.29روپے فی کلومیٹر اور مجموعی 3ہزار 690روپے، ٹرک سے 13.39روپے فی کلومیٹر اور مجموعی 4ہزار 800روپے اور ٹرالر سے 17.22روپے فی کلومیٹر اور مجموعی طور پر 6ہزار 170روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments