وزیراعظم نے بجلی کےنرخوں کےحوالےسے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

یوتھ ویژن نیوز : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
وزیرِ اعظم نے اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں اور صارفین کے بِلوں پر ہنگامی اجلاس کل ( اتوار کو )طلب کر لیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے وزارت توانائی اور تقسیم کار کمپنیوں کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں صارفین کو بجلی کے بِلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
Load/Hide Comments