بلوچستان میں ملازمتوں اورروزگارکے مواقع پیداکرنے کی ضرورت ہے، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

یوتھ ویژن نیوز : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے موثرحکمت عملی کے تحت بلوچستان میں ملازمتوں اورروزگارکے مواقع پیداکرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔
نگران وزیراعظم نے بجٹ اورمصارف میں بہترطریقہ کارکے تحت توازن کو برقراررکھتے ہوئے وسائل کے مناسب استعمال کی ضرورت پرزوردیا۔اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ ، وزراء اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان معدنیات کے حوالہ سے وسیع تراستعدادکاحامل ہے جس سے ملک کی معیشت کی ترقی کے حوالہ سے استفادہ کیا جاسکتاہے۔
نگران وزیراعظم نے کہاکہ معدنیات سے مالامال علاقوں میں مواصلات کے موثربنیادی ڈھانچہ کی موجودگی میں ان وسائل سے موثرطریقے سے استفادہ حاصل کیا جاسکتاہے۔اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان نے وزیراعظم کوصوبہ میں جاری اورمجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی
Load/Hide Comments