ملک میں عوام کے لیے محفوظ ماحول کو برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، نگراں وزیراعظم
یوتھ ویژن نیوز : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے کہاہے کہ ملک و قوم کا تحفظ اور ملک میں عوام کے لیے محفوظ ماحول کو برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
اجلاس میں نگراں وفاقی وزرا سرفراز احمد بگٹی، شاہد اشرف تارڑ، سمیع سعید، نگران وزیرِ اعلی بلوچستان علی مردان خان ڈومکی اور اعلی سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم نے سلامتی سے متعلق امورمیں صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا ۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ تحفظاتی معاملات میں ریاستی ردعمل کو مضبوط بنانے کے لئے قانونی ڈھانچے کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔ وفاقی اور صوبائی سطح پر عوام کو معاشی اور اقتصادی ترقی کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وسائل کو موثر طریقے سے بروئے کار لانے کے لیے جدید اور تخلیقی حکمت عملی تشکیل دینا ناگزیر ہے
Load/Hide Comments