ہمارا بنیادی مینڈیٹ الیکشن کمیشن کی مقررہ تاریخ پر انتخابات کا انعقاد کرانے میں مدد فراہم کرنا ہے،مرتضیٰ سولنگی

یوتھ ویژن نیوز : نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی مینڈیٹ الیکشن کمیشن کی مقررہ تاریخ پر انتخابات کا انعقاد کروانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
ہم ایک ذمہ دار آئینی نگراں حکومت ہیں، ہم کسی اہم آئینی عہدے کے خلاف ہرزہ سرائی نہیں کر سکتے، نہ اس کا حصہ بن سکتے ہیں، ہم اپنے حلف کی پاسداری کریں گے، پچھلی حکومت سیاسی اتحاد نے بنائی تھی، اس دور میں جو کچھ ہوا اس کی وضاحت انہیں خود کرنی چاہئے، ہمارا کام الیکشن کمیشن کی مدد کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کو اوایس ڈی بنادیا گیا،نوٹیفکیشن جاری
جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بجلی، گیس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا ادراک ہے، گزشتہ دنوں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، روپے کی قدر میں کمی ہوئی جس کی وجہ سے معاشی مشکلات پیدا ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے ہم معاشی بحالی کا منصوبہ دینے جا رہے ہیں۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگراں وفاقی کابینہ میں شامل تمام وزراءاپنے اپنے شعبوں کے ماہر ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ جس حالت میں ہمیں ملک ملا اس سے بہتر حالت میں دے کر جائیں، ہمیں کفایت شعاری سمیت ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جن سے معیشت بحال ہو۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا کام نہیں کہ کسی کے حق یا مخالفت میں عدالتی امور میں مداخلت کریں، ڈرنا ان لوگوں کو چاہئے جو قانون اور آئین کے خلاف کام کرتے ہیں، ہم آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی وطن واپسی کی تاریخ طے ہوگئی
سانحہ 9 مئی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت نے ایسا عمل نہیں کیا جو 9 مئی کو ہوا، سانحہ 9 مئی سے جمہوریت مضبوط نہیں کمزور ہوئی ہے، سانحہ 9 مئی پر فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے جس کا ہمیں احترام کرنا ہے، انصاف ہی ہماری نجات ہے، انتقام ہماری نجات نہیں۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے پاکستانی شہریوں کے بیرون ملک جانے سے متعلق بیان سے متعلق سوال پر نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا