آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

مشرق وسطی سے فوجی انخلا نہیں کریں گے، امریکہ

امریکی مسلح افواج کے جوائنٹ کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کو ترک کرنا ناممکن ہے۔روسیا الیوم کے مطابق امریکی مسلح افواج کے جوائنٹ کمیشن کے سربراہ جنرل مارک میلی نے المملکہ نیوز کو انٹرویو دینے کے دوران کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے مشرق وسطی سے انخلا کرکے جانا ناممکن ہے۔

جنرل میلی نے اردن کو دنیا میں امریکہ کا بڑا اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اردن کی فوج کو فوجی سامان، تربیت اور مشاورت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطی امریکہ کی نظر میں انتہائی اہمیت کا حامل خطہ ہے لہذا اس خطے کو چھوڑنے کا خیال بھی نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں درپیش خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی اور بیشی کی جائے گی۔

انہوں نے امریکی حکام کی جانب سے ایران کے بارے میں خیالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے دور رکھنے کے عزم پا قائم ہے۔

جنرل میلی نے کہا کہ شام میں امریکی افواج کی مختصر تعداد تعیینات ہے۔ شام سے انخلاء کا فیصلہ سیاسی ہے جوکہ حکومت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ شام میں امریکی موجودگی کا مقصد داعش کو مکمل شکست دینا ہے۔ امریکہ شام میں فوجی تعداد میں اضافہ نہیں کرے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com