آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات


یوتھ ویژن نیوز : پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت ،سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی اور موسمیاتی تبدیلی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات میں گفتگو

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت ،سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی اور موسمیاتی تبدیلی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، نگراں حکومت کی بنیادی ذمہ داری انتخابی عمل کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے، امریکی کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 6ماہ کےدوران ساڑھے4 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑگئے،رپورٹ جاری

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔امریکی سفیر نے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کے اقتصادی اور ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت کے لئے امریکا کی خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں جن کی جڑیں باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور مشترکہ اقدار میں ہیں۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کی موجودہ مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی اور موسمیاتی تبدیلی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی حکومت کی خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نگراں حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابی عمل میں الیکشن کمیشن کی مدد کرے اور جمہوری طریقے سے اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے آئینی تسلسل کو برقرار رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈس موٹرز نے پاکستان میں پیداوار2 ہفتے کیلئےبند کردی

وزیراعظم نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے امریکا کے کردار کو سراہا اور پائیدار ترقی کے حصول کے لئے اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی نجی شعبے کی پاکستان کی اقتصادی ترقی میں معاونت میں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ مزید امریکی کمپنیاں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں گی اور خاص طور پر پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات سے فائدہ اٹھائیں گی۔

وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستانی۔امریکی کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دی

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com