آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

6ماہ کےدوران ساڑھے4 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑگئے،رپورٹ جاری

حکومت پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق روزگار کے سلسلے میں 2023 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران 4 لاکھ 50 ہزار پاکستانی بیرون ملک منتقل ہوگئے۔

خلیجی اخبار گلف نیوز نے اپنی رپورٹ میں امیگریشن بیورو کی تازہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی، کم تنخواہوں اور دیگر وجوہات کی بنا پر 4 لاکھ 50 ہزار پاکستانی بیرون ملک منتقل ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ روزگار اور بہتر مستقبل کے سلسلے میں بیرون ملک منتقل ہونے والے افراد میں ڈاکٹرز، انجنیئرز، بینک مینیجرز، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے ایکسپرٹ، سیلز مین اور عام مزدور شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انڈس موٹرز نے پاکستان میں پیداوار2 ہفتے کیلئےبند کردی

مجموعی طور پر جنوری سے جولائی کے اختتام تک ساڑھے چار لاکھ پاکستانی خلیجی ممالک، یورپ، امریکا اور ایشیا کے متعدد ممالک کی جانب منتقل ہوئے۔پاکستان سے سب سے زیادہ افراد سعودی عرب منتقل ہوئے، دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) تیسرے نمبر پر قطر، چوتھے نمبر پر عمان جب کہ پانچویں نمبر پر ملائیشیا رہا۔

پاکستان سے سب سے کم افراد جنوبی کوریا، جاپان، جرمنی، چین، اٹلی اور فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک کی جانب منتقل ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب، ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد متحدہ عرب امارات جب کہ 35 ہزار سے زائد قطر منتقل ہوئے۔اسی طرح 34 ہزار سے زائد پاکستانی عمان، 8 ہزار کے قریب بحرین اور 16 ہزار سے زائد پاکستانی افراد روزگار کے سلسلسے میں ملائیشیا گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹی ماں کو کندھے پراٹھا کرنماز کی ادائیگی کیلئےمسجد نبوی لے آئی، ویڈیووائرل

روزگار کے سلسلے میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران چین جانے والے پاکستانیوں کی تعداد ایک ہزار سے بھی کم تھی۔دوسرے ممالک میں روزگار کرنے کے لیے جانے والے پاکستانیوں میں 5 ہزار کے قریب باورچی بھی شامل ہیں، 7 ہزار سے زائد کارپینٹرز اور 10 ہزار کے قریب الیکٹریشن بھی بیرون ملک گئے۔

روزگار کے سلسلے میں بیرون ممالک جانے والے پڑھے لکھے پاکستانیوں میں 5 ہزار کے قریب انجنیئرز، 24 ہزار کے قریب مختلف کاروباری شعبوں کے مینیجرز اور 2 ہزار کے قریب ڈاکٹرز بھی شامل ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com