Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

انڈس موٹرز نے پاکستان میں پیداوار2 ہفتے کیلئےبند کردی

یوتھ ویژن نیوز: انڈس موٹر نے بھی معاشی صورتحال کے سبب پیداواری سرگرمیاں 2 ہفتے  کے لیے معطل کر دیں ہیں

 انڈس موٹرز کمپنی نے اپنے اسٹاک فائلنگ میں بتایا کہ ملکی خراب معاشی حالات کے پیش نظر لوگوں کی قوت خرید شدید متاثرہوئی ہے اور قوت خرید میں کمی اور وفاقی حکومت کی جانب سے عائد کردہ اضافی ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی وجہ سے گاڑیوں کی طلب میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، پیداواری سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کم گاڑیوں کی طلب اور انوینٹری کی کم ترین سطح کے سبب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت کی بحالی سے قوم کو ثمرات ملیں گے

انڈس موٹر نےاپنی پیداواری سرگرمیاں اس سے پہلے 15 دن کیلئے 21 جولائی تا 3 اگست تک معطل کر دی تھیں،انڈس موٹرز نے رواں سال جولائی میں ایک ہزار 368 کاریں اور ایل سی ویز فروخت کیں، جبکہ اس ہی معدت میں گزشتہ سال جولائی 2022 میں یہ تعداد 2 ہزار 375 ریکارڈ کی گئی تھی۔

نگران حکومت کے دور میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ پہلی کمپنی تھی، جس نے اسپیئر پارٹس کی قلت کے سبب 18 سے 31 اگست تک موٹرسائیکل پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 7 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کے کمپلیٹلی ناک ڈاؤن کٹ (سی کے ڈی) کی درآمدات کی بعد سے رواں مہینے گاڑیوں کی پیداوار بہتر ہونے کی امید ہے، جون میں 4 کروڑ ڈالر جبکہ جولائی 2022 میں 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے سی کے ڈی درآمدات کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لطیف کھوسہ کا وکلاء تحریک شروع کرنے کا اعلان

شرمین ریسرچ کا کہنا ہے کہ درآمدات پر پابندی میں نرمی کی وجہ سے سی کے ڈی کے درآمدی بل میں اضافہ دیکھنے کو ملا جو گزشتہ 8 ماہ میں کی جانے درآمدات میں سب سے زیادہ ہے۔پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس (پاپام) اور ایران کی آٹو پارٹس مینوفیکچرر ایسوسی ایشن (آئی اے پی ایم اے) نے بھی ٹیکنالوجیز، پارٹس اور خام مال کے تبادلے کے منصوبے کا اعلان کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com