ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباءکاجی ایچ کیو کا دورہ آرمی چیف سےملاقات
یوتھ ویژن نیوز : ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباءکاجی ایچ کیو کا دورہ آرمی چیف سےملاقات
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہاہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف مؤثر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، عالمی برادری پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرے۔
(آئی ایس پی آر) کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے 38 طلبا کے وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آرمی چیف نے ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور فوج کے امن و استحکام کے کردار پر اظہارِ خیال کیا اور پاکستان میں موجود پوٹینشل پر گفتگو کی۔
جنرل عاصم منیر نے وفد کے شرکا کو پاکستان کے بہتر تشخص کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔ملاقات میں آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم پر روشنی ڈالی اور اس کی جغرافیائی حیثیت بدلنے پر بھی اظہارِ خیال کیا۔ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا نے آرمی چیف سے تعمیری بات چیت پر شکریہ ادا کیا۔