نوازشریف کی وطن واپسی کی تاریخ طے ہوگئی
یوتھ ویژن نیوز : مسلم لیگ ن کےقائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی ایک اور تاریخ کا اعلان سامنے آگیا ہے
میڈیا زرائع کے مطابق نوازشریف کی پاکستان واپسی کی تاریخ طے ہوگئی ہے اور نوازشریف کی واپسی کیلئے 15 اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق ہوا ہے ۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی وطن واپسی کی تاریخ پر اتفاق شریف خاندان کے اجلاس میں ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں: لطیف کھوسہ کا وکلاء تحریک شروع کرنے کا اعلان
اس سے قبل نوازشریف کی وطن واپسی ستمبر کے وسط ہونا تھی ۔لیکن سابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے خاندان کو مشورہ دیا ہے کہ نواز شریف ستمبر کی بجائے اب 15 اکتوبر تک پاکستان پہنچیں گے ۔
یہ بات واضح رہے کہ اس سے پہلے نواز شریف کی ستمبر میں وطن واپسی طے کی گئی تھی، اور شریف خاندان نے نواز شریف کی ستمبر میں واپسی کی تصدیق بھی کر دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 90 روز سے آگے گئے تو ملک میں آئینی اور بحرانی کیفیت ہوگی،پیپلزپارٹی
ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے وکلا اور سیاسی رفقا نے نواز شریف کو دورہ مڈل ایسٹ اور یورپ کے فوراً بعد وطن واپسی کا مشورہ دیا تھا تاہم بعد میں تصدیق کی گئی کہ نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔