نوازشریف کا ستمبر میں وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ
یوتھ ویژن نیوز : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نےستمبر میں وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق لندن میں نواز شریف اور شہبازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ستمبر میں پاکستان واپسی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ، جس کے بعد نوازشریف نے شہباز شریف کی بات مانتے ہوئےستمبر میں وطن واپسی کا امکان ختم ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس،وزراء کو 7د ن سیلاب متاثرہ علاقوں میں رہنے کی ہدایت
عام انتخابات فروری 2024 میں ہونے کی صورت میں نواز شریف کی اکتوبر یا نومبر2023 میں واپسی کی تجویز سامنے آ گئی۔ مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم نوازشریف کا وطن واپسی پرلاہور میں لینڈنگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور ملکی سیاست کے مستقبل پر غور کیا گیا۔آئندہ عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے معاملات زیر بحث آئے جبکہ مسلم لیگ ن کے آئندہ بیانیے حوالے سے مشاورت کی گئی۔