پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر، محترمہ جین میریٹ کی ملاقات پاکستان اور روس کا کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم پاکستان کا اقوام متحدہ ای گورنمنٹ انڈیکس میں 14 درجے کا زبردست اضافہ چین کا تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والی 9 امریکی کمپنیوں کی املاک منجمد کرنے کا اعلان بغیر فضل الرحمان کی حمایت کے آئینی ترامیم ناممکن ہے، بلاول بھٹو سندھ حکومت نے بارش سے متاثرہ کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 ارب روپے کی منظوری دے دی مولانا فضل الرحمٰن نے آئینی ترامیم کو ناقابل قبول اور ناقابل عمل قرار دے دیا پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان ریلی سے قبل گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع آئینی ترمیم کے بجائے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، مفتاح اسماعیل حکومت کا آئینی ترامیم پر بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ،وزیرِ قانون اعظم نزیرتارڑ

بٹگرام چیئرلفٹ ریسکیوآپریشن میں حصہ لینے والوں کےاعزازمیں تقریب

یوتھ ویژن نیوز : نگراں وزیراعظم کا بٹگرام چیئرلفٹ ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پیچیدہ ریسکیو آپریشن کی کامیابی کیلئے بہترین حکمت عملی تیار کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، طاقت کے زور پر اپنی بات منوانے کے خواہشمند غلط فہمی دور کر لیں ایسا کچھ نہیں ہو گا، نگراں حکومت کی ذمہ داری انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بٹگرام چیئرلفٹ ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدرِ مملکت عارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دئیے جانے کا امکان

وزیراعظم نے کہا کہ یہ خوشی کا موقع ہے کیونکہ چیئرلفٹ حادثہ کے طالب علموں کو اللہ تعالیٰ نے نئی زندگی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد پوری قوم پریشانی اور خوف و خدشات کا شکار تھی کیونکہ ان طالب علموں کی زندگی کا معاملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور یہ پاکستان کا چہرہ ہیں، ہم نے مربوط انداز میں کوشش کرکے اپنے مستقبل کو بچایا، یہ بچے میرے بیٹے جیسے تھے، ان کو اس حالت میں دیکھ کر افسردگی بڑھ جاتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں اس بات پر تھیں کہ پاکستان اس مشکل سے کیسے نمٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل موسم اور صورتحال کے باوجود بھرپور منصوبہ بندی اور مربوط طریقے سے آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا، طالب علموں کا امداد کیلئے آنے والے فوجی جوانوں کو دیکھ کر حوصلہ بلند ہوا، یہ کامیابی ہم سب کا اجتماعی کریڈٹ ہے، پوری قوم نے ان بچوں کی زندگیوں کیلئے دعائیں کیں، اللہ تعالیٰ نے ہماری اجتماعی دعائیں قبول کیں، ہمارا ایمان ہے کہ فیصلے آسمان پر ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ ذخائرکودوبارہ ریورس گئیر لگ گیا،زخائر میں بڑی کمی ہوگئی

انہوں نے کہا کہ تلخ واقعات ہماری زندگی میں آتے رہتے ہیں، گذشتہ روز وزیرستان میں پاک فوج کے جوان شہید ہوئے، پاک فوج، پولیس، سیاستدانوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہم اپنے شہداءکو نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہدائ ہمارے خونی رشتہ داروں سے بڑھ کر ہیں، ہمارا ان کے ساتھ مضبوط سماجی معاہدہ ہے، پاکستانیت وسیع لفظ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کو صحت، تعلیم کی سہولیات، روزگار اور باعزت زندگی کا موقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ بزور طاقت سب کچھ تبدیل کر دیں گے، انہیں اپنی غلط فہمی دور کر لینی چاہئے، ایسا کبھی نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا گھر ہے، گھر کا نظام بااختیار اور باصلاحیت لوگوں کے پاس ہے، 80 ہزار شہداءکے پورے خاندان ہیں، ان کا درد الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، صرف وہ محسوس کر سکتا ہے جو اس سے خود گزرا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کیلئے قربانیاں دینے والوں کو عزت و احترام دیتے ہیں، ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، قرآن پاک میں شہداءکا عظیم رتبہ بیان کیا گیا ہے، ہم اپنے شہدائ کے مقروض ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس:عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کے پاس محدود وقت ہے، انتخابات میں معاونت فراہم کرنا ہمارا مینڈیٹ ہے لیکن بطور شہری مجھے بھی اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ 22 اگست کو چیئرلفٹ حادثہ کے آپریشن میں حصہ لینے والے ایس ایس جی کمانڈوز سمیت دیگر اداروں اور مقامی افراد کی کارکردگی قابل تعریف رہی، تمام اداروں نے مربوط انداز میں آپریشن کامیابی سے مکمل کیا، این ڈی ایم اے ناگہانی آفات اور حادثات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق نے بٹگرام چیئرلفٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ایس ایس جی کمانڈوز سمیت دیگر اداروں کے اہلکاروں اور مقامی افراد میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com