وفاقی محتسب نے صوبائی حکومتوں سے وفاقی محکموں کے بقایاجات کی ادائیگی کی درخواست کردی
یوتھ ویژن نیوز : وفاقی محتسب پاکستان جناب اعجاز احمد قریشی نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ وفاقی حکومت کے اداروں/محکموں کو واجب الادا رقم ادا کریں تاکہ وہ اپنی مالی مجبوریوں پر قابو پا سکیں۔
وفاقی محتسب پاکستان بہاولپور پہنچے جہاں انہوں نے بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں واپڈا، سوئی گیس لمیٹڈ، پوسٹل سروسز، ایف آئی اے اور دیگر سمیت وفاقی حکومتی اداروں/محکموں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کی۔ بعد ازاں انہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بھی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی آئی کے ساتھ مل کر فلاحی منصوبوں پر کام کرنے کو تیار ہیں۔ عامر فدا پراچہ
بہاولپور میں کام کرنے والے سرکاری محکموں کے سربراہوں اور میڈیا کے نمائندوں کے اجلاس کو بتایا کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے واپڈا، سوئی ساؤٹرن گیس لمیٹڈ، سوئی نارتھن گیس لمیٹڈ، پاکسان ریلوے، پوسٹل سروسز، اسٹیٹ لائف انشورنس اور دیگرسمیت وفاقی حکومتی اداروں/محکموں سے متعلق مسائل میں انصاف اور ریلیف کے لیے 134,000 سے زائد درخواستیں نمٹا دی ہیں۔ انہوں نے کہا، "ہم مطمئن ہیں کہ دائر درخواستوں میں وفاقی محتسب کے دفتر کی طرف سے دیئے گئے 90 فیصد فیصلوں پر عمل درآمد کیا گیا ہے اور درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔”
وفاقی محتسب نے ہزاروں درخواست گزاروں بشمول بیواؤں، یتیموں اور دیگر غریبوں کو ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو عدالتوں میں درخواستیں دائر کرنے کے اخراجات بھی برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ "وفاقی محتسب کے دفتر میں اپنی درخواستیں داخل کرنے والوں کو مفت ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔”
یہ بھی پڑھیں: پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ ملک بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی ریکٹر مقرر
وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں بجلی کمپنیوں اور سوئی گیس کمپنیوں کی جانب سے مبینہ زائد بلنگ، پنشن اور انشورنس سے متعلق مزید درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وفاقی محتسب کے دفتر کے فیصلوں پر عملدرآمد کی خود نگرانی کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کو روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں درخواستیں موصول ہوتی ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے مشیروں نے وفاقی محتسب کے دفتر کے فیصلوں پر عملدرآمد کی نگرانی کی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ سائبر کرائمز کے خلاف لوگوں کی بڑی تعداد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ انہوں نے ایف آئی اے پر زور دیا کہ وہ سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے اپنے عمل کو تیز کرے۔
یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ نےسابق وزیراعظم شہبازشریف کی نجی ویڈیو لیک کردی
انہوں نے کہا کہ سماعت کے دوران انہیں وفاقی حکومت کے اداروں/محکموں کے فوکل پرسنز نے بتایا کہ صوبائی حکومتوں کو ان کے واجبات ادا کرنے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ وفاقی حکومت کے اداروں/محکموں کو بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنے مالی مسائل پر قابو پا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کے محکموں کو بقایا واجبات کی ادائیگی سے ملازمین کی پنشن اور واجبات کی ادائیگی کے علاوہ دیگر مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔