اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بلوچستان واشک میں کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں گرنے سے 28 افراد جاں بحق 22 زخمی حکومت نے بجٹ 2024-25 میں امیروں کے لیے ٹیکس معافی واپس لینے کی تجویز پر غور کرنا شروع کردیا طوفانی بارشوں کے بعد کان کے تباہ ہونے سے 12 بھارتی ہلاک ہو گئے نیوکلیئر پاور کے حوالے سے پاکستان کی 26 سالہ یادگاری تقریب۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں آئندہ بجٹ پر انڈسٹری اور اکیڈمیا ڈائیلاگ پیشانی کو جھوٹی و خطاء کار کیوں کہا گیا؟ بہاولپور میں باپ کے ہاتھوں کمسن بچیاں قتل خانہ کعبہ کا سونے کا دروازہ ۔ رحمت کا پرنالا اور حجر اسود پر چاندی کا خول چڑھانے کے اعزاز بھی بہاولپور کے حصے میں آیا خانہ کعبہ کے دروازے اور حجر اسود کا خول تیار کرنے والی فیکٹری کے پاکستانی مالک خالق حقیقی سے جاملے امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہء پاکستان کی دعوت کو قبول کر لیا

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے روات میں گمٹی گرڈ اسٹیشن میں 500 کلو وولٹ فیڈر کا افتتاح کر دیا۔

اسلام آباد، (ثاقب غوری سے) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اتوار کے روز روات میں 500 کلو وولٹ گمٹی فیڈر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گوجر خان کی عوام کو لو وولٹیج سے متعلق درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں ان کی دہلیز پر حل کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ لو وولٹیج کا مسئلہ جو کہ ایک دیرینہ مسئلہ تھا اس کو محکمہ آئیسکو نے تقریبا 30 ملین لاگت سے ایک نئی لائن جو کہ 500 کلو وولٹ گرڈاسٹیشن، روات سے نکل کر مندرہ کے تقریبا 27 گاؤں جن میں گھٹی کری دولال، موہرہ مند ، نور روال، سائب کا جو ، اراضی ہسنال، چھپر، فیصل کالونی، ڈھوک وزیراں، کرالی وغیرہ شامل ہیں کو بجلی مہیا کرے گی جس سے لو وولٹیج کے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔

اس موقع پر متعلقہ حکام نے اسپیکر قومی اسمبلی کی خصوصی کاوشوں کی بدولت گوجر خان کی مختلف یونین کونسلوں اور دیہاتوں میں بجلی کے سے متعلق لو وولٹیج کے مسائل کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کرتے ہو بتایا کہ مندرہ سب ڈویژن کی ایک 11 کے وی لائن (مندرہ ٹو) جو کہ 132 کے وی گوجر خان گرڈ سے آرہی ہے۔ جس کی لمبائی تقریبا 64 کلو میٹر تھی اور لوڈ 260 ایمپیئر چل رہا تھا جس کی وجہ سے لائن کے آخری حصے میں آنے والے گاؤں کے وولٹیج بہت کم تھے جس کی وجہ سے لوگوں کی موٹریں وغیرہ نہیں چلتی تھیں۔اس لائن پر 261 مختلف قسم کے ٹرانسفارمر نصب ہیں، جو کہ 82 گاوں اور 8460 گھروں کو بجلی فراہم کر رہے ہیں۔

نئی لائن کے قیام کے بعد پرانی لائن کی لمبائی 28 کلو میٹر اور لوڈ 140 ایمپیئر رہ گیا ہے۔نئی لائن کی لمبائی 36 کلو میٹر ہے اور اوڈ 120 ایمپیئر اس پر نقل کر دیا گیا ہے۔ ٹوٹل 82 گاؤس میں سے 27 بڑے گاؤں تھے لائن پر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ 261 میں سے 100 ٹرانسفارمر نئی لائن پر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔8460 گھروں میں سے 3544 گھر نئی لائن پر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے دونوں لائنوں کے آخری گھر تک وولٹیج اپنی مطلوبہ سطح پر پہنچ گئے ہیں اور عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔
علاوہ ازیں اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی کاوشوں کی بدولت محکمہ آئیسکو نے مندرہ، سکھو، جاتلی اور وڈالہ میں 65 کے قریب گاؤں جن کے ٹرانسفارمرز کو آخری 6 ماہ میں اپ گریڈ کر دیا ہے۔اس کے علاوہ 34 کے قریب وہ لائینیں جو کہ گھروں کے اوپر سے گزر رہیں تھیں اور کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی تھیں ان کو محکمہ آئیسکو نے گھروں سے شفٹ کر دیا ہے۔اسپیکر کی کاوشوں کی بدولت ہی 42 کے قریب نئی آبادیوں جن میں لوگوں نے گاؤں سے دور گھر بنا رکھے تھے اور وہ بجلی جیسی عظیم نعمت سے محروم تھے ان کو محکمہ آئیسکو نے بجلی فراہم کر دی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com