کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتیں کم ہوگئیں،وجہ سامنےآگئی
یوتھ ویژن نیوز : پاکستانی مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں گر گئیں نگران حکومت آتے ہی گھی کوکنگ آئل کی قیمتیں گر گئیں۔
ادارہ شماریات کیی طرف سے جاری ہونے والی مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر13.60 فیصد مارکیٹ میں سستا ہوا،کوکنگ آئل پانچ لیٹر کا ڈبہ 1.65 فیصد سستا ہوا ، جبکہ ویجیٹبل گھی میں 0.43 فیصد کمی آئی، آگ جلانے والی لکڑی کی قیمت میں0.42 فیصد کمی ہوئی اور سرسوں تیل 0.23 فیصد سستا ہوا ، آٹا0.19 فیصد سستا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرین کا سفر بھی غریب کےلیےمشکل ہوگیا،کرایوں میں 10 فیصد اضافہ
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں دال مسور ، دال مونگ ،دال چنا، دال ماش،،لہسن،انڈے، چینی ،بیف،مٹن،کھلا دودھ،دہی،گڑ،سرخ مرچ پاوڈر سیمت پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی 32 اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں جبکہ 12 اشیائے ضروریہ زندگی کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
یہ بھ پڑھیں: ڈالر نے یونس خان کی ٹرپل سنچری کا ریکارڈ برابر کر دیا
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے سرخ مرچ پاوڈرکی قیمت میں 7.58 فیصد، چاول کی قیمت میں 7.48 فیصد اضافہ، لہسن5.06 فیصد ، چینی 4.02 فیصد، گڑ 3.23 فیصد مہنگا ہوا جبکہ چکن کی قیمت میں فیصد 2.83 اضافہ ہوا