آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کےانعقاد کےلئے پوری تندہی سے کام کریں گے،انوارالحق کاکڑ
یوتھ ویژن نیوز : آئین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے پوری تندہی سے کام کریں گے، نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ
نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نگران حکومت پاکستان میں آئین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے پوری تندہی سے کام کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی پاکستان واپسی کے معاملے پرگارنٹی مل چکی ہے، رانا ثنااللہ
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کی جانب سے مبارکباد پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں اور خطے میں اقتصادی خوشحالی،جمہوریت اور استحکام کے لئے مشترکہ عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
Load/Hide Comments