ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینیر "کنور نوید جمیل” انتقال فرما گئے

kawar naveed jamil

یوتھ ویژن نیوز : ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم و سابق رکن صوبائی اسمبلی کنور نوید جمیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم و سابق رکن صوبائی اسمبلی کنور نوید جمیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی پاکستان واپسی کے معاملے پرگارنٹی مل چکی ہے، رانا ثنااللہ

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کنور نوید جمیل کے انتقال سے تحریک ایک سینئر اور مخلص ذمہ دار سے محروم ہوگئی جنہوں نے تحریک سے وابستہ رہتے تمام صعوبتیں برداشت کیں اور ثابت قدمی سے تحریک سے جڑے رہے،

مرحوم کنور جمیل کے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ و غم کی گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 90دن میں نہیں ہوسکتے الیکشن کمیشن

کنور نوید جمیل نماز جنازہ کل جمعہ 18 اگست بعد نماز جمعہ مصطفی مسجد ڈیفینس فیز ایک 1 نزد DHA ہیڈ آفس ٹھیک ایک بجے ادا کی جائے گی

50% LikesVS
50% Dislikes