عام انتخابات 90دن میں نہیں ہوسکتے الیکشن کمیشن
یوتھ ویژن نیوز : الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں کرنے کیلئے الیکشن کمشن نے شیڈول جاری کر دیا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 90دن میں الیکشن نہیں ہوسکتے ۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات سے معاونت مانگ لی ۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کی منظوری کے بعد دوبارہ نئی حلقہ بندیاں کرانا آئینی ذمہ داری ہے،
یہ بھی پڑھیں: ای پاسپورٹ کا ملک بھرسےاجراکا آغاز ہوگیا،فیس شیڈول بھی جاری
الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول اعلان کر دی۔۔ الیکشن کمشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کو14 دسمبر تک حتمی شکل دے دی جائیگی۔
آئندہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے مطابق ہونگے۔
الیکشن کمشین کی جانب کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پرانی حلقہ بندیوں کو فریزکردیا ،21اگست 2023 کو چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی جائیں گی۔ نوٹیفیکشن کے مطابق یکم ستمبر 2023 سے 4ستمبرتک حلقہ بندی کرنے والی کمیٹیوں کو ٹریننگ دی جائے گی،
یہ بھی پڑھیں: ٹرین کا سفر بھی غریب کےلیےمشکل ہوگیا،کرایوں میں 10 فیصد اضافہ
حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 9اکتوبرکو کی جائے گی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلیں 10اکتوبر سے 8نومبر تک کی جاسکیں گی، 10نومبرسے9 دسمبر 2023 تک شکایات پر سماعت ہوگی