عمران خان کےخلاف سائفر کی گمشدگی کا مقدمہ درج ہوگیا

saifer case

یوتھ ویژن نیوز :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفر کی گمشدگی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے اہم بیان ریکارڈ کرادیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر ایک مقدمہ مزید درج کرلیا گیا ہےاور یہ مقدمہ امریکی سائفر کی گمشدگی کا درج کیا گیا ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ میں درج ہوا ہے۔مقدمہ سائفر گمشدگی سے متعلق سنگین دفعات کے تحت ایف آئی اے کی مدعیت میں درج کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر اسکینڈل کے مرکزی کردار سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان آج ریٹائر ہو گئے

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس مقدمہ میں انسداد دہشتگردی ونگ میں تعینات ڈی آئی جی لیول کے افسران پورے واقعہ کی تفشیش کر رہے ہیں

گزشتہ روز ایف آئی اے کے اعلی حکام نے اور جے آئی ٹی ممبران نے اٹک جیل میں جاکر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے آفس میں ملاقات کی سائفر کی گمشدگی کے حوالے سے تحقیقات کیں۔

ایف آئی اے کی انسدادِ دہشت گردی ونگ نے گزشتہ روز جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ سامنے آنے کے بعد عمران خان کے خلاف سائفر گمشدگی کے معاملے پرسنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمہ کی شفارش جے ٹی آئی کی رپوٹ میں کی گئی تھی

یہ بھی پڑھیں: کورکمانڈر ہاوس حملہ کیس:جیل میں قید ڈاکڑ یاسمین راشد کی طیبعت بگڑ گئی ہسپتال منتقل کردیا

عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نےاپنا اہم بیان ریکارڈ کرادیا

دوسری طرف سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان جے آئی ٹی کے سامنےپیش ہو گئے،اعظم خان نے تفتیشی ٹیم کو سائفر کے حوالے سے بیان ریکارڈ کرا دیا۔

سابق پرسپل سکیڑی اعظم خان نے سے سائفر کے متعلق2گھنٹے تک ایف آئی اے کے سوالات کا جواب دیے سابق ،ایف آئی اے نے اعظم خان کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا ہے ،

50% LikesVS
50% Dislikes