سانحہ اے پی ایس کے شہداءنے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا، چوہدری فواد حسین

fawad 5 696x374 1

اسلام آباد۔ (عمران قذافی سے ):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سانحہ اے پی ایس کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات برس گذرنے کے باوجود آج بھی ہم سانحہ اے پی ایس کو نہیں بھول سکے، بزدل شر پسند عناصر نے قوم کے مستقبل، نہتے کم سن بچوں پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا، اس دن کو یاد کر کے کوئی اپنے آنسو نہیں روک سکتا۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہداءنے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا، 16 دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداءکی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے طویل سفر طے کیا، ہم پاکستان میں دیرپا امن اور ترقی کی جانب گامزن ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آرمی پبلک سکول کے شہداءکے درجات بلند کرے اور ان کے اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں