کورکمانڈر ہاوس حملہ کیس:جیل میں قید ڈاکڑ یاسمین راشد کی طیبعت بگڑ گئی ہسپتال منتقل کردیا
یوتھ ویژن نیوز : کورکمانڈر ہاوس حملہ کیس میں گرفتار ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بگڑ گئی ہسپتال منتقل کر دیا گیا
جناح ہاؤس حملے مقدمہ میں نامزد ملزمہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، دل کی تکلیف کی شکایت پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کر دیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا مکمل چیک اپ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کےانعقاد کیلئے پی ٹی ائی نے نگران وزیراعظم کوخط لکھ دیا
ذرائع کے مطابق ڈاکڑ یاسمین راشد نے جیل حکام کو دل کی تکلیف کی شکایت کی تھی، دل کی تکلیف کے باعث انہیں اسپتال شفٹ کیا گیا، اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے ڈاکٹروں نے ان کا مکمل معائنہ کیا، ان کا ایکوکارڈیو گرافی ٹیسٹ بھی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکڑ یاسمین راشد کو 2 گھنٹے تک پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں رکھا گیا ، اور ایکو کارڈیو گرافی ٹیسٹ کی رپوٹ صحیح آنے پر ڈاکر یاسیمن راشد کو واپس جیل بھجوا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نگران کابینہ کیلئےوزیراعظم کی مشاورت مکمل کابینہ کےنام سامنے آگئے
یاد رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھرمیں احتجاج کیا گیا جس میں قومی املاک کو نقصان پہنچا، شرپسندوں نے کینٹ میں داخل ہو کر فوجی تنصیبات کو بھی نقصاں پہنچایا۔اس کے بعد تحریک انصاف کے سکنٹروں کارکنان و رہنماوں کو گرفتار کر لیا گیا اور انھیں متعدد مقدمات درج کر دیے گئے