نگران وزیراعظم کا پہلا دن،عوام کو پہلا ٹیکا لگا دیا،پیٹرولم مصنوعات کی قیموں میں بڑا اضافہ کردیا
یوتھ ویژن نیوز : نگران وزیراعظم نے حکومت سنبھالتے ہی غریب عوام کو پہلا ٹیکا لگا دیا پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہےفیصلہ کر لیا ہے ۔ جس کے لیے متعلقہ وزاتوں اوگرا، وزارت خزانہ اور وزارت پیٹرولیم نے اپنی ورکنگ مکمل کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ذرائع نےیہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ پٹرول دس روپے جبکہ ڈیزل 22 روپے فی لٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ تاہم سیکرٹری خزانہ وزیراعظم کی اجازات سے لے کر فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 84 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔اور ی بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مزید تیل کی سپلائی نہ ہونے سے ڈیزل کی قیمتوں میںایک ساتھ اضافہ 22 روپے سے بھی بڑھ سکتاہے۔ قیمتوں کا اطلاق 16 اگست رات 12 بجے سے ہوگا
دوسری جانب ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فیکشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 28 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا