نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت مختلف وزارتوں کے اہم امور پر اجلاس
یوتھ ویژن نیوز : نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے بہترین انفراسٹرکچر کلیدی حیثیت رکھتا ہے،
نیشنل ہائی وے اتھارٹی ملک میں سڑکوں کی تعمیر و نگرانی کے حوالے سے بہترین کردار ادا کر رہی ہے، ملک کے ایسے حصوں میں روڈ انفراسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر بنانے کی ضرورت ہے جہاں بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت مختلف وزارتوں کے اہم امور پر اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف وزارتوں کے اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت ڈاکٹر محمد عارف علوی نے ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی محمد مشتاق کوانکی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نوازا
وزیرِ اعظم کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو کوئٹہ-سکھر ہائی وے پر پنجرا پل اور کوئٹہ ڑوب-شاہرہ پر سوار پ ±ل پر جاری کام رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجرا پل جو گزشتہ برس سیلاب سے تباہ ہو گیا تھا اس کی تعمیر نو پر کام آئندہ ماہ سے شروع کر دیا جائے گا۔
گزشتہ برس سیلاب کے بعد پل سے گزنے والی ٹریفک کیلئے کازوے بنا دیا گیا تھا جس سے ٹریفک میں خلل کو دور کر دیا گیا۔ 15 میٹر اونچے اور تقریباً 12 میٹر چوڑے نئے پل کی تعمیر کیلئے درکار وقت کا تخمینہ 9 ماہ لگایا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے پل کی تعمیر کیلئے درکار وقت میں کمی لانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پنجرا پل کی تعمیر کے ساتھ ساتھ 118 کلومیٹر طویل کوئٹہ-دھادر روڈ اور 188 کلومیٹر طویل دھادر جیکب آباد روڈ کی ازسر نو تعمیر و بحالی بھی کی جائے گی جس سے نہ صرف وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی بلکہ ٹریفک کا رش بھی کم ہوگا۔اجلاس کو سوار پ پر جاری مرمتی کام سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 282 میٹر طویل سوار پل کی مرمت کا کام حتمی مراحل میں ہے جبکہ اس دوران متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک بھی نہیں روکی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس پل کی ازسر نو تعمیر پر بھی جلد کام شروع کیا جائے گا جس میں درکار مدت کا تخمینہ 6 ماہ لگایا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو جاری منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے اور مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے بہترین انفراسٹرکچر کلیدی حیثیت رکھتا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ملک میں سڑکوں کی تعمیر و نگرانی کے حوالے سے بہترین کردار ادا کر رہی ہے، ملک کے ایسے حصوں میں روڈ انفراسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر بنانے کی ضرورت ہے جہاں بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر نے یونس خان کی ٹرپل سنچری کا ریکارڈ برابر کر دیا
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں روڈ انفراسٹرکچر پر خصوصی کام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کراچی تا چمن شاہراہ کی ازسر نو تعمیر پر کام شروع کیا جائے، کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے تمام ضروری امور بروئے کار لائے جائیں ، بلوچستان کی دوسرے صوبوں سے رابطہ سڑکوں کو بہتر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا ہے