ڈالر نے یونس خان کی ٹرپل سنچری کا ریکارڈ برابر کر دیا
یوتھ ویژن نیوز : پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300روپے کی حد تک پہنچ یونس خان کی ٹرپل سنچری کا ریکارڈ برابر کر دیا
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن انٹر بینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 3روپے2پیسے مہنگا ، 288.49 سے بڑھ کر 291.51 پر بند ہوا۔ اور اوپن مارکیٹ میں کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 4روپے مہنگا ہو کر 300روپے پر بند ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 5 سال کے اندر ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟جانئیے
یاد رہے کہ گزشتہ کاروبارہ جمعہ کے روز ڈالر 89 پیسے مہنگا ہو ا تھا جس کے بعد ڈالر کی قیمت پاکستانی 288 روپے 49 پیسے پریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی سی تیزی پر کاروباری دن کا اختتام ہوا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں محدود تیزی دیکھنے میں آئی ، مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 141 پوائنٹس بڑھ کر 48565 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں آج کاروباری دن کے اختتام تک 9 ارب روپے مالیت کے 25 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں10 روپے فی کلو خود ساختہ اضافہ