سپیریئر کالج رحیم یارخان کیمپس میں یوم آزادی کےموقع پرپرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد
یوتھ ویژن نیوز : سپیریئر فیملی کے زیر اہتمام سپیریئر کالج رحیم یارخان کیمپس میں یوم یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں پرنسپل سپیریئر کالج اور ایڈیشنل رجسٹرار سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر شیخ ندیم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پرچم کشائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور میں جشن آزادی کی تقاریب
یونیورسٹی سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے چاک و چوبند دستے نے پریڈ کی اور پرچم کو سلامی دی جب کہ پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیریئر فیملی کے زیر اہتمام سپیریئر کالج رحیم یارخان کیمپس میں یوم آزادی کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرچم کشائی اور پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا،
یوم آزادی کے موقع پر طلبا وطالبات نے ٹیبلو پیش کئے اور حاضرین سے خوف داد وصول کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سپیریئر کالج اور ایڈیشنل رجسٹرار سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر شیخ ندیم منیرنے نوجوان نسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ ہمیں متحد رہنا ہوگا، ذاتی مفادات پر قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی، نوجوان نسل کو تعلیم و ہنر کے ساتھ اچھے اخلاق سے آراستہ کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی پربھاولپورمیوزیم میں پرچم کشائی کی تقریب
انہیں نظریہ پاکستان کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہوگا تاکہ ایک پڑھی لکھی، با صلاحیت اور پیشہ ورانہ انداز کی حامل قوم تیار کی جاسکے جو کل کو ملک کی باگ ڈور سنبھالے۔ انہوں نے کہا آج کا دن وطن سے تجدید وفا کا دن ہے۔ ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ حالات خواہ کیسے کیوں نہ ہوں ہم اپنے ملک کی ترقی اور اس کی سربلندی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا آج کا دن تقاضا کرتا ہے کہ ہم ہر طرح کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے ایک ہو کر اپنی صلاحیتوں اور ہنر کو برؤے کار لائیں۔ تقریب میں تمام شعبہ جات کے سربراہ، اساتذہ کرام اور ایڈمن افسران سمیت طلبا وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔