اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عارف علوی کا اہم بیان بانی پی ٹی آئی صرف بااختیار لوگوں سے بات چیت چاہتے ہیں بلوچستان واشک میں کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں گرنے سے 28 افراد جاں بحق 22 زخمی حکومت نے بجٹ 2024-25 میں امیروں کے لیے ٹیکس معافی واپس لینے کی تجویز پر غور کرنا شروع کردیا طوفانی بارشوں کے بعد کان کے تباہ ہونے سے 12 بھارتی ہلاک ہو گئے نیوکلیئر پاور کے حوالے سے پاکستان کی 26 سالہ یادگاری تقریب۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں آئندہ بجٹ پر انڈسٹری اور اکیڈمیا ڈائیلاگ پیشانی کو جھوٹی و خطاء کار کیوں کہا گیا؟ بہاولپور میں باپ کے ہاتھوں کمسن بچیاں قتل خانہ کعبہ کا سونے کا دروازہ ۔ رحمت کا پرنالا اور حجر اسود پر چاندی کا خول چڑھانے کے اعزاز بھی بہاولپور کے حصے میں آیا خانہ کعبہ کے دروازے اور حجر اسود کا خول تیار کرنے والی فیکٹری کے پاکستانی مالک خالق حقیقی سے جاملے

افغانستان کےصوبے خوست میں دھماکہ،10 افراد ہلاک و زخمی

یوتھ ویژن نیوز: افغانستان کےصوبے خوست میں دھماکہ،10 افراد ہلاک و زخمی افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔

افغانستان کے مشرقی صوبے خوست کا ایک ہوٹل زوردار دھماکے سے گونج اُٹھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوگئے۔
خوست پولیس کے ترجمان مستغفیر گرباز نے کہا کہ دھماکہ شہر کے اس ہوٹل میں ہوا جہاں افغان عوام اور پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان سے آنے والے مہاجرین کثرت سے مقیم ہوتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی لڑکی انجو کی پاکستان کا یوم آزادی منانےاورکیک کاٹنےکی ویڈیووائرل
تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ دھماکے کے وقت ہوٹل میں کتنے افراد موجود تھے اور ان کا تعلق کہاں سے تھا۔
دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔
رائٹرز نے خوست کے میڈیا آفس کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں پاکستان کے علاقے وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند جنگجو ہیں جو پاکستان میں کالعدم ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے اے پی نے بھی دعویٰ کیا کہ اس ہوٹل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت اور ارکان کو قیام کرتے دیکھا گیا ہے۔
افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد سے ہونے والے خودکش حملوں اور دھماکوں کی ذمہ داری داعش خراسان قبول کرتی آئی ہے تاہم اس دھماکے کی ذمہ داری انھوں نے بھی قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: روس کے خلاف جنگ میں نیٹو اور یوکرین کومایوسی ہوئی: امریکہ کےاعلی فوجی عہدیدارکا اعتراف
اقوام متحدہ کے مطابق 2021 میں افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا اور طالبان کے قبضے کے بعد سے بم دھماکوں اور دیگر تشدد میں ایک ہزار سے زیادہ افغان شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com