انوارالحق کاکڑ نے استعفیٰ دیدیا
یوتھ ویژن نیوز: نامزد نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے 2018 میں حاصل کی سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے چیئرمین سیننٹ کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے جس کی رسمی منظور ہونی ہے
یہ بھی پڑھیں: انوارالحق کاکڑ نےنگران وزیراعظم کےعہدے کاحلف اُٹھا لیا
ذرائع کے مطابق انوارالحق کاکڑ کی ایوان بالا سینٹ کی رکنیت مارچ 2024تک تھی۔جس میں ابھی چھ سات ماہ عرصہ باقی بچتا ہے،چیئرمین سینیٹ کی جانب سے استعفیٰ منظور کرتے ہی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ کی نشست سے استعفی منظور کرلیا گیا، انوار الحق کاکڑ کا استعفی منظوری کا باضابطہ نوٹیفیکیشن سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد نے جاری کر دیا۔
نوٹیفیکیشن کے متن کے مطابق انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم بننے کے بعد اپنی غیر جانبداری برقرار رکھنا چاہتے ہیں،اپنے اصولی موقف کی وجہ سے وہ سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوئے،
یہ بھی پڑجھیں: شہبازشریف سابق وزیراعظم ہوگئے،وزیراعظم آفس سے رخصت ہونے پر الوداعی گارڈ آف آنر پیش
استعفیٰ منظوری کے بعد انوار الحق کاکڑ کی نشست آج 14 اگست سے خالی قرار دے دی گئی ہے۔