انوارالحق کاکڑ نےنگران وزیراعظم کےعہدے کاحلف اُٹھا لیا
یوتھ ویژن نیوز : انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔صدرمملکت عارف علوی نے ایوان صدر میں نگران وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی انوار الحق کاکڑ سے بطور نگران وزیراعظم عہدے کا حلف لیا، تقریب میں سابق وزیراعظم شہباز شریف,آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے علاوہ اسپیکر راجہ پرویزاشرف، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، گورنر سندھ کامران ٹیسوری،نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف سابق وزیراعظم ہوگئے،وزیراعظم آفس سے رخصت ہونے پر الوداعی گارڈ آف آنر پیش
ایوان صدر میں آج دوپہر تین بجے انوار الحق کاکڑ بطور نگران وزیراعظم حلف اٹھایا۔تقریب کے دوران اسٹیج پر صدرمملکت عارف علوی درمیان میں جبکہ ان کے دائیں جانب انوارالحق کاکڑ جبکہ بائیں جانب شہباز شریف براجمان تھے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے نگراں وزیراعظم کا وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے تعارف کروایا گیا۔
صدر عارف علوی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔استقبالیہ کے بعد صدر اور نگران وزیراعظم کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک تھے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی موجود تھے۔عسکری قیادت نے نگران وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر انوار الحق کاکڑ کو مبارک باد دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِاعظم شہباز شریف کا یومِ آزادی(14 اگست، 2023) پر خوصی پیغام
ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت نے شہباز شریف کے بطور وزیراعظم کردار اور خدمات کو بھی سراہا۔نگران وزیراعظم نےعسکری قیادت ،سابق وزیراعظم اور صدر سے اظہار تشکر کیا۔ملاقات میں قومی سلامتی اور داخلی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔