شہبازشریف سابق وزیراعظم ہوگئے،وزیراعظم آفس سے رخصت ہونے پر الوداعی گارڈ آف آنر پیش

یوتھ ویژن نیوز : سابق وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعظم ہاؤس میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،پاک فوج کے چاک و چوبند دستے کی طرف سے سبکدوش ہونیوالے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھاولپور:یوم آزادی پرناظم انڈسٹریزکےتعاون سےدریائےستلج کےقریب پہلا میاواکی جنگل لگانے کا افتاح کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق سبکدوش ہونے وزیراعظم شہبازشریف نے گارڈ آف آنر لینے کے بعد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی ،ملاقات کے بعد شہبازشریف وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہو گئے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انہیں رخصت کیا اور ان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِاعظم شہباز شریف کا یومِ آزادی(14 اگست، 2023) پر خوصی پیغام
Load/Hide Comments