اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پنجاب حکومت کا بیوروکریسی کے تبادلے نہ کرنے کا فیصلہ کارل سیگن (1934 – 1996) ایک عظیم سائنسدان فالج کے اٹیک سے پوری عمر کی معذوری ہونے سے بچائیں ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچر فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائر منٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پاکستان سوسائٹی آف ہارٹیکلچر سائنسز کے زیر اہتمام8ویں دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آل پاکستان انٹرورسٹی ریسلنگ چیمپئن شپ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے 4 کانسی اور1چاندی کامیڈل جیت لیا صدرمملکت کی منظوری کے بغیر ہی قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب، نوٹیفکیشن جاری ملتان ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بلوچ لاپتہ افراد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہو گئے یادداشت کوتیز کرنے کیلئےمفید مشقیں وفاقی محتسب بہاولپورریجن میں واپڈا سمیت دیگرمحکموں کیخلاف شکایات پرعوام کو25 لاکھ روپے کاریلیف مل گیا

وزیرِاعظم شہباز شریف کا یومِ آزادی(14 اگست، 2023) پر خوصی پیغام

یوتھ ویژن نیوز : قوم آج پاکستان کی یوم آزادی کی چھہترویں سالگرہ منا رہی ہے۔ اس موقع پر میں سمندر پار پاکستانیوں سمیت پوری قوم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ دن ہمارے دلوں میں خاص جگہ رکھتا ہے کیونکہ اس دن آزادی کی تاریخی جد و جہد ریاستِ پاکستان کے قیام پر اختتام پذیر ہوئی۔ آج کے دن ہم ان مردوں، عورتوں اور بچوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو قائد اعظم کی متحرک قیادت میں اکٹھے ہوئے تاکہ ایک ایسی سرزمین حاصل کرنے کے لیے جد و جہد کا آغاز کر سکیں کہ جس کو وہ اپنا گھر کہہ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: اخترمینگل کا نوازشریف کو گلےشکوں بھرا خط,جناب نےماضی سے سبق نہیں سیکھا!

اس عمل کے دوران ان لوگوں نے حصولِ پاکستان کے عزم اور لگن کی عالیشان مثال قائم کی تھی۔ میں قائد اعظم اور ان راہنماؤں کو بھی اس موقع پر خراج عقیدت پیش کرنا چاہوں گا جن کے بغیر پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانا ممکن نہیں تھا۔ پاکستان کے اس قیمتی تحفے کے لیے ہم ان عظیم راہنماؤں کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے۔

علیحدہ وطن کے لیے جدوجہد ایک ایسے خیال کی عکاس ہے جس کی جڑیں خود اعتمادی اور ایک بہتر کل کی امید پر مبنی ہیں۔ یہ خیال ایک ایسے ملک کے لیے تھا جہاں ہمارے لوگ اپنی صلاحیتوں کو تلاش کر سکیں اور اپنی شاندار روایات، اخلاقیات، ثقافت اور اقدار کے مطابق امن اور خوشحالی کی زندگی گزار سکیں۔ ۔پاکستان کا تصور عظیم تھا، یہ ایک ایسی خواہش تھی، جس کی تشکیل کانگریس کی طرف سے حمایت یافتہ اکثریتی اصول کے تحت زندگی گزارنے کے خوف سے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کو دئیےجانےوالے الوداعی گارڈ آف آنرکی تقریب مؤخر

قائداعظم نے اس تشریح کی مخالفت کی جس کا مقصد مسلمانوں کی شناخت کو دبانا اور انہیں مغربی جمہوریت کی آڑ میں اقلیت کے طور پر رکھنا تھا۔ قائد اعظم نے یہ ثابت کیا کہ مسلمان ہر لحاظ سے ایک الگ قوم ہیں اور ان کا الگ وطن کا مطالبہ تاریخی طور پر جائز تھا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اکثریت پرستی کے اصول کے تحت انہیں ایک بڑے ملک میں رہنے پر مجبور کرنا تباہی کا نسخہ ہے۔ انہوں نے ایک پرامن جمہوری اور سیاسی جدوجہد کی قیادت کی۔ قائد اعظم کا عزم اور یقین اپنے مقصد کے حق میں اتنا پختہ تھا کہ انگریز حکمران اور کانگریس کی مشترکہ مخالفت ان کے عزم کو کچلنے میں ناکام رہی۔

اس سلسلے میں دو اسباق قابل ذکر ہیں۔ پہلا یہ کہ آزادی کی جد و جہد کے سب سے اہم پہلوؤں میں سے ایک اتحاد کا پہلو تھا جو اس خطے کی ثقافتوں، زبانوں اور نسلوں پر مبنی تھا۔ 14 اگست نہ صرف سیاسی آزادی کا جشن ہے بلکہ یہ ایک عظیم قوم کے چیلنجز پر قابو پانے کے لیے متحد ہونے کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔ پاکستان کا جھنڈا، جس کا سبز رنگ مسلم اکثریت کی نمائندگی کرتا ہے اور سفید رنگ مذہبی اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے، تنوع میں اتحاد کے اصول کو مجسم کرتا ہے جو ملک کی شناخت کو تشکیل دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انوار الحق کاکڑ بطورنگران وزیراعظم 14 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

دوسرا سبق یہ ہے کہ اگر کوئی شخص ایک مقصد کے لیے ایمانداری اور عقیدت سے کارفرما ہو تو اس کے لیے کوئی بھی رکاوٹ ناقابل تسخیر نہیں ہوتی۔ خود اعتمادی قوموں کے تخیل کو ابھارتی ہے اور ان کے سفر کو منزل کی طرف بڑھاتی ہے۔

آزادی کی چھہترویں سالگرہ کے موقع پر ہمیں اس جذبے کو ابھارنے کی ضرورت ہے جو تحریک آزادی کی پہچان تھا اور ہمیں اتحاد اور خود اعتمادی کے اسباق کو بروئے کار لا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ ساڑھے سات دہائیوں میں نا مساعد حالات کے مقابلے میں حاصل کیے گئے سنگ میلوں کی اہمیت ناقابل تردید ہے۔ ہم نے بدترین قدرتی آفات، تنازعات اور جنگوں کا سامنا کیا ہے اور ہمیشہ متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں کامیاب رہے ہیں۔

یوم آزادی پر ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو کشمیر پر بھارت کے ظالمانہ قبضے کے خلاف اور اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے مستقل جد و جہد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19 کی نئی قسم دریافت، نئےوئیرینٹ کے کیسز میں 80 گناہ اضافہ

پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کو سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ چار سال کے فوجی محاصرے اور معلومات کے بلیک آؤٹ کے باوجود، IIOJK کے لوگوں نے بھارتی جابرانہ قبضے کے خلاف غیر معمولی جزبے اور مزاحمت کا مظاہرہ کیا ہے۔

ہم بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔ ہمارا موقف مستحکم ہے۔ ہم اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس تنازعے کے پرامن حل کی وکالت کرتے ہیں، اور آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کے حق کو تسلیم کرتے ہیں۔

چودہ اگست محض ایک تاریخ نہیں بلکہ یہ اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ یہ پاکستانی قوم کی لچک، حوصلے اور آزادی کے لیے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ آج کا یوم آزادی ماضی کی قربانیوں پر غور، حال کی کامیابیوں کو منانے اور اپنے لوگوں کے روشن مستقبل کا تصور کرنے کا ایک موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں10 روپے فی کلو خود ساختہ اضافہ

آزادی کا جذبہ پاکستانیوں کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے اور ایک ایسی قوم کی تشکیل کے لیے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے جو انصاف، مساوات اور سب کے لیے خوشحالی کے اصولوں پر مبنی ہے۔

آئیے آج کے دن ہم اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو یاد کریں اور ان اقدار کو برقرار رکھنے کا عہد کریں جو ہماری عظیم قوم کی شناخت ہیں۔

پاکستان پائندہ باد!

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com