اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پنجاب حکومت کا بیوروکریسی کے تبادلے نہ کرنے کا فیصلہ کارل سیگن (1934 – 1996) ایک عظیم سائنسدان فالج کے اٹیک سے پوری عمر کی معذوری ہونے سے بچائیں ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچر فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائر منٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پاکستان سوسائٹی آف ہارٹیکلچر سائنسز کے زیر اہتمام8ویں دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آل پاکستان انٹرورسٹی ریسلنگ چیمپئن شپ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے 4 کانسی اور1چاندی کامیڈل جیت لیا صدرمملکت کی منظوری کے بغیر ہی قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب، نوٹیفکیشن جاری ملتان ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بلوچ لاپتہ افراد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہو گئے یادداشت کوتیز کرنے کیلئےمفید مشقیں وفاقی محتسب بہاولپورریجن میں واپڈا سمیت دیگرمحکموں کیخلاف شکایات پرعوام کو25 لاکھ روپے کاریلیف مل گیا

اخترمینگل کا نوازشریف کو گلےشکوں بھرا خط,جناب نےماضی سے سبق نہیں سیکھا!

یوتھ ویژن نیوز : سردار اختر مینگل نےمسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھتے ہوئے گلے شکوں کا اظہار کیا ہے۔

زرائع کے مطابق سردار اختر مینگل کی طرف سے لکھے گئے خط میں لکھا ہے کہ میرا یہ خط 22 جولائی 2022 کےمیسج کا تسلسل ہے،میں نے جن مسائل کا ذکرپہلےکیا تھا کاش اُن میں کمی آتی، لیکن آج بھی وہی بلوچستان اور وہی جبری گمشدگیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کو دئیےجانےوالے الوداعی گارڈ آف آنرکی تقریب مؤخر

سردار اختر مینگل نے لکھا کہ سیاسی حل کے بجائے بندوق سے مسئلے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہم پر جو گزری یا گزر رہی ہے وہ ہماری قسمت ہے۔ لیکن حیرانی اس بات پر ہےجو آپ لوگوں پرگزری اُس سے بھی آپ نے ابھی تک سبق نہیں سیکھا۔

بلوچشتان عوامی پارٹی کے رہنما اختر مینگل نے اپنے خط میں لکھا کہ موجودہ حالات کا حل سیاست دان آپس کی بجائے اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت سے تلاش کر رہے ہیں ۔ ہمیں سابق جنرل ایوب خان سے سابق جنرل مشرف تک کے مظالم سب اچھی طرح یاد ہیں، لیکن آپ کی جماعت مسلم لیگ ن پرویز مشرف اور قمر جاوید باجوہ کی سازشوں اور غیر آئینی اقدامات کو بہت جلدی فراموش کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لال حویلی کے باہر لاولپنڈی  کی ضلعی انتطامیہ کا  آپریشن

گوادر یونیورسٹی کے لاہور میں قیام کا اعلان کر دیا گیا اور گوادر انٹرنشل ائیرپورٹ کا نام ایسے شخص کے نام پر رکھا گیا ہے جس سے شاید ہی بلوچستان کے مقامی لوگ واقف ہوں۔

سردار اختر مینگل نے مردم شماری پر بھی اپنے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی جو تقریباً 2کروڑ 24 لاکھ تھی اسے موجودہ مردم شماری میں 73 لاکھ کم کر دیا گیا۔اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں نہ لینا اپ کی بداعتمادی کو دوام بخشے گا۔

 بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سردار اختر مینگل کا کہنا تھا نگران وزیراعظم کیلئے ایسے شخص کو نامز دکیا گیا جس سے ہمارے لیے سیاست کے دروازےبندکر دیےگئے، نواز شریف صاحب آپ کے اس طرح کے فیصلوں نے ہمارے درمیان مزید دوریاں پیدا کر دیں ہیں

یہ بھی پڑھیں: تازہ ترین خبر:گوگل نے ای دستخط کی فیچرکو گوگل ڈرائیو اور ورک اسپیس میں متعارف کر دیا

واضع رہے کہ شہباز شریف اور سابق اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے نگران وزیراعظم کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کا نام کی تجویز کرتے ہوئے سمری صدر کو بھجیوائی جس کو صدر پاکستان نے بھی منظوری دیدی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com