وزیراعظم شہبازشریف کو دئیےجانےوالے الوداعی گارڈ آف آنرکی تقریب مؤخر

یوتھ ویژن نیوز: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو آج دینے جانے والے الوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب کو مؤخر دیا گیا ہے ، جبکہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو 14 اگست کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کاآج رات قوم سے الوداعی خطاب بھی متوقع ہے، تاہم ابھی تک ٹائم نہیں دیا گیا،وزیر اعظم شہباشریف اتحادی حکومت کی 16 ماہ کی کارکردگی پر بات کریں گے
یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19 کی نئی قسم دریافت، نئےوئیرینٹ کے کیسز میں 80 گناہ اضافہ
وزیراعظم شہباز شریف اپنے خطاب کےدوران ملکی معیشت اور سیاسی حالات سے متعلق امور پر گفتگو کریں گے ،جبکہ اپنے دور حکومت میں خارجہ امور، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں سے متعلق کئے جانے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے الوداعی خطاب میں اتحادی جماعتوں کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے 5 سالہ معدت ختم ہونے کے بعد گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے نگران ویزاعظم کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کے نام اتفاق کیا تھا ،
یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیر اعظم کیلیے انوار الحق کاکڑ کے نام پرشاہ محمود قریشی کا ردعمل بھی آگیا
جس کی سمری پر بعد ازاں صدر مملکت عارف علوی نے بھی دستخط کرتے ہوئے انوار الحق کاکٹر کو بطور نگران ویزاعظم تقرر کرنے کی منظوری دی تھی