تربیلا،منگلا ڈیم شیڈول سے پہلے بھرگئے سپل ویزکوکھول دیا گیا
تربیلا،منگلا ڈیم شیڈول سے پہلے بھرگئے سپل ویزکوکھول دیا گیازخیرہ کئے گئے پانی سے ایک روپے سے کم لاگت پر اربوں یونٹ بجلی پیدا ہوگی، واپڈا ذرائع
تربیلا اور منگلا ڈیم شیڈول سے پہلے بھرنے کے بعد سپل ویز کو کھول دیا گیا۔
واپڈا ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم شیڈول سے پہلے بھرنے کے بعد سپل ویز کو کھول دیا گیا ہے جبکہ پانی کی سطح نے 1549.85 کی حد کو چھو لیا ہے، ڈیم میں پانی سٹور کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد 1550 فٹ ہے۔
واپڈا ذرائع نے بتایا کہ منگلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح 1238 فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ پانی سٹوریج کیلئے صرف چار فٹ کی گنجائش باقی رہ گئی ہے۔
حکام کے مطابق تربیلا ڈیم میں اٹھاون لاکھ ایکڑ فٹ اور منگلا ڈیم میں ستر لاکھ ایکڑ فٹ پانی جمع کرلیا گیا ہے۔
ارسا ذرائع کا کہنا ہے کہ ربیع میں گندم سمیت تمام فصلوں کے لئے سندھ اور پنجاب کا مجموعی حصہ بڑھ جائے گا جبکہ واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ زخیرہ کئے گئے پانی سے ایک روپے سے کم لاگت پر اربوں یونٹ بجلی پیدا ہوگی